Jul ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج رات

اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن آج 28۔27 جولائی کی رات کو ہوگا جو تقریبا 6 گھنٹے تک رہے گا۔

28 ۔27 جولائی کی رات ایک گھنٹہ 43 منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا جو نہ صرف 2001 سے اب تک کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ 27 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے ہوگا۔ اس طرح اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہوگی۔

اس طرح جولائی کے آخری اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے مقابلے زیادہ چمکدار نظر آئے گا۔  یہ 31 جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہوگا۔

چاند گرہن کی رات مریخ چاند سے کافی قریب ہوگا اور گرہن کے دوران اسے بنا کسی آلہ کے دیکھا جاسکتا ہے۔

مریخ اوسطا ہر 26 مہینے میں ایک مرتبہ زمین سے سورج کے ٹھیک الٹ سمت میں آتا ہے اور 2003 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا اور اتنا چمکدار دکھائی دے گا۔ اگست 2003 میں یہ تقریبا 60 ہزار سال میں زمین کے سب سے قریب آیا تھا۔

ٹیگس