ا مریکا کو چین کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i332573-ا_مریکا_کو_چین_کا_انتباہ
چین نے امریکا کی کشیدگی بڑھانے کی پالسیوں کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ا مریکا کو چین کا انتباہ

چین نے امریکا کی کشیدگی بڑھانے کی پالسیوں کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے ۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب مائک پامپئو سے ملاقات میں خبردار کیا ہے کہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ سے دونوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ عالمی امن و سلامتی بھی خطرے میں پڑسکتی ہے ۔سنگاپور میں آسیان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی صرف دونوں ملکوں کی معیشت اور عوام کے حالات کو ہی متاثر نہیں کرے گی بلکہ دنیا کے دیگر اقوام پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو چاہئے کہ اپنے اختلافات شدید تر نہ ہونے دیں اور انہیں باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کریں ۔امریکی وزیر خارجہ مائک پامپئو نے اس ملاقات میں دعوی کیا کہ امریکا چین کی اقتصادی ترقی کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائے جانے کے باعث دونوں ملکوں کی تجارتی کشیدگی میں کافی شدت آگئی ہے ۔ چین کے محکمہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں چینی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی دس فیصد سے بڑھا کے پچیس فیصد کئے جانے کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھاکے پچیس فیصد کردی ہے ۔