Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ عالمی تجارت پر موگرینی کی تاکید

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نےکہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عالمی تجارت ضروری ہے۔

فیڈریکا موگرینی نے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ وینسٹن پیٹرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عالمی تجارت ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ایران نے اب تک ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے اس لئے یورپی یونین ایران کے ساتھ ہمہ جانبہ اور موثر تعاون پر زور دیتی ہے اور ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بارے میں امریکی سیاستدانوں کی  دلیلوں کو قبول نہیں کرتی۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے بین الاقوامی کمپنیوں اور دیگر حکومتوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے لئے ایران کے ساتھ تجارتی معاملات انجام دیں۔

ٹیگس