پاک و ہند تعلقات خطے کے لئے نہایت اہم : چین
Aug ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۳۳ Asia/Tehran
چین نے کہا ہے کہ پاک و ہند تعلقات میں بہتری خطے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور پیشرفت خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
لو کانگ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات، باہمی اعتماد میں اضافے، اختلافات کے حل اور علاقائی امن اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا حامی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ چین، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
ٹیگس