چین پرامریکی معاملات میں مداخلت کا الزام
Oct ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
امریکہ نے چین پر اپنے داخلی امور میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکہ کے نائب صدر مائک پینس نے اعلان کیا ہے کہ چین، امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ امریکہ کے نائب صدر نے کہا کہ چین امریکہ میں سیاسی، اقتصادی اور فوجی ذرائع کے ذریعہ مداخلت کررہا ہے۔ امریکہ نے چین پر اس ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام ایسے میں عائد کیا ہے کہ جب چین نے فقط اس الزام کو مسترد کیا ہے بلکہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔
ٹیگس