ہیٹی میں زلزلہ 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i336292-ہیٹی_میں_زلزلہ_11_افراد_ہلاک_متعدد_زخمی
یٹی میں 5.9 شدت کے زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ہیٹی میں زلزلہ 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

یٹی میں 5.9 شدت کے زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہیٹی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کے کچھ ہی دیر بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں نے امدادی کام کا آغاز کردیا ہےاور شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔