غزہ کی ایک اور کامیابی، اسرائیلی وزیر جنگ نے استعفی دے دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i338570-غزہ_کی_ایک_اور_کامیابی_اسرائیلی_وزیر_جنگ_نے_استعفی_دے_دیا
غزہ پر حملے اور حماس کے مقابلے میں شکست کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ کی ایک اور کامیابی، اسرائیلی وزیر جنگ نے استعفی دے دیا

غزہ پر حملے اور حماس کے مقابلے میں شکست کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

 خبروں کے مطابق لیبرمین نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔
 کہا جا رہا ہے کہ لیبرمین نے غزہ پر حملے بند کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن فلسطینی عوام کی شجاعت اور دلیری کے سامنے اسرائیل کو شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔
 اسرائیلی ٹیلی ویژن دس نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفا دیا تو وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔
 اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل بیس نے بھی لیبرمین کے استعفے کو فلسطینی تحریک حماس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔