امریکی سینیٹ میں سعودی عرب کے خلاف دو قرار دادیں منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i340317-امریکی_سینیٹ_میں_سعودی_عرب_کے_خلاف_دو_قرار_دادیں_منظور
امریکی سینیٹ نے دو قراردادوں کے ذریعے یمن کے خلاف سعودی جنگ کی حمایت بند کرنے اور سعودی ولی عہد کو مخالف صحافی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی منظوری دے دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ میں سعودی عرب کے خلاف دو قرار دادیں منظور

امریکی سینیٹ نے دو قراردادوں کے ذریعے یمن کے خلاف سعودی جنگ کی حمایت بند کرنے اور سعودی ولی عہد کو مخالف صحافی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی منظوری دے دی ہے۔

 آزاد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور ری پبلکن سینیٹر مائک لی کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں چھپن جبکہ مخالفت میں اکتالیس ووٹ پڑے۔ اس قرارداد میں جنگ یمن میں سعودی عرب کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے ہی سعودی عرب کی حمایت بند کرنے سے انکار کر دیا۔
 دوسری جانب ری پبلکن سینیٹر باب کورکر نے ایک علیحدہ قرارداد میں بن سلمان کو مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ملزم ٹھہرانے  کا مطالبہ کیا۔ یہ قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
 جمال خاشقجی کو گزشتہ دنوں ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل میں قتل کر دیا گیا تھا۔