شام میں ایران کی موجودگی دونوں ملکوں کی مفاہمت کا نتیجہ
Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی دمشق اور تہران کے درمیان ہونے والی مفاہمت سے مربوط ہے۔
ماریا زاخارووا نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے حالیہ دعوے کا ذکر کیا اور کہا کہ شام میں ایران کے فوجی مشیر موجود ہیں اور کسی بھی ملک میں اس طرح کی موجودگی کا فیصلہ میزبان ملک کی حکومت ہی کرتی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں جو شام مخالف دہشت گردوں کی حمایت پر مبنی رہی ہیں، شام سے ایرانی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ماریا زاخارووا نے شام کے سلسلے میں آستانہ امن کے عمل کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی، آستانہ امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔