چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ 19 مزدورہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342170-چین_میں_کوئلے_کی_کان_میں_حادثہ_19_مزدورہلاک
چین کے شمال مغرب صوبہ شانسکی میں کوئلہ کان کا ایک حصہ گرنے سے 19 مزدوروں کی موت ہوگئی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ 19 مزدورہلاک

چین کے شمال مغرب صوبہ شانسکی میں کوئلہ کان کا ایک حصہ گرنے سے 19 مزدوروں کی موت ہوگئی ۔

نیوز ایجنسی زنہوا کی رپورٹ کے مطابق شونم شہر میں بیجی مائننگ کمپنی لمیٹیڈ کے لاجی اگوا کے کوئلہ کان میں یہ حادثہ سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ حادثہ کے وقت کان میں 87 مزدور کام کررہے تھے۔ حادثہ کے بعد ان میں سے 66 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تاہم 19 مزدورجان کی بازی ہار گئے۔

کان میں پھنسے دو مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ حادثہ پیش آنے کی وجوہات دریافت کی جارہی ہیں۔