یمن: الحدیدہ میں فائربندی کی رعایت پر اقوام متحدہ کی تاکید
Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے الحدیدہ میں فائر بندی پر مکمل عمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن کے علاقے الحدیدہ میں فائر بندی کی مکمل رعایت کئے جانے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے مارٹن گریفتھس اور الحدیدہ میں فائر بندی کی نگراں کمیٹی کے سربراہ پیٹرک کامائرٹ، ریاض میں یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ اسٹاک ہوم سمجھوتے کی بنیاد پر الحدیدہ سے فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ میں فائر بندی کی اب تک سیکڑوں بار خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔
ٹیگس