پاک و ہند کشیدگی ختم کرنے پر اقوام متحدہ کی تاکید
Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاک و ہند کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تناؤ میں کمی کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائیں، اقوام متحدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے۔
دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوگا بلکہ صورتحال امن و استحکام کی جانب بڑھے گی۔
چینی سفیر نے پاکستانی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان صورتحال امن کی جانب بڑھے گی۔
آئی پی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر مرزا نے دو جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان کشیدگی پر چینی سفیر کے اصولی موقف کی تائید کی۔
ٹیگس