پاک و ہند کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مشورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346104-پاک_و_ہند_کو_مذاکرات_کے_ذریعے_مسائل_حل_کرنے_کا_مشورہ
چین نے پاکستان اور ہندوستان پر زور دیا ہے کہ تمام متنازع معاملات کو مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۲ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مشورہ

چین نے پاکستان اور ہندوستان پر زور دیا ہے کہ تمام متنازع معاملات کو مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے۔

پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام سے بیجنگ میں ملاقاتوں میں جہاں باہمی تعاون پر غور کیا گیا اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا وہیں چینی حکام نے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کے لیے روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حل طلب مسائل و معاملات کو گفت و شنید سے طے کرنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاک و ہند کشیدگی کے دوران چین نے معاملات کو سلجھانے اور کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔