امریکا: میٹرو بس میں فائرنگ ایک ہلاک، 3 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346575-امریکا_میٹرو_بس_میں_فائرنگ_ایک_ہلاک_3_زخمی
امریکا کے شہر سیاٹل میں میٹرو بس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکا: میٹرو بس میں فائرنگ ایک ہلاک، 3 زخمی

امریکا کے شہر سیاٹل میں میٹرو بس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں میٹرو بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے، فائرنگ کا یہ واقعہ سیاٹل کے شمال مشرقی علاقے لیک سٹی کے قریب پیش آیا ۔

ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے جائے وقوع کے پا س سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

امریکہ میں گن کلچر کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ طاقتور اسلحہ لابی، کانگریس کے ذریعے گن کنٹرول قوانین پاس نہیں ہونے دیتی۔