روس امریکہ کے لیے واحد خطرہ شمار ہوتا ہے، امریکی جنرل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346944-روس_امریکہ_کے_لیے_واحد_خطرہ_شمار_ہوتا_ہے_امریکی_جنرل
امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے روس کی ایٹمی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ماسکو کو واشنگٹن کی بقا کے لیے واحد خطرہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • روس امریکہ کے لیے واحد خطرہ شمار ہوتا ہے، امریکی جنرل

امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے روس کی ایٹمی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ماسکو کو واشنگٹن کی بقا کے لیے واحد خطرہ قرار دیا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک نیوز کے مطابق جنرل مارک ملی نے دعوی کیا ہے کہ روس دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے پاس امریکہ کو نابود کرنے کے لیے لازمی ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف روس ہی امریکہ کے لیے واحد اور ٹھوس خطرہ شمار ہوتا ہے۔جنرل مارک ملی نے کہا  کہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ روس امریکہ کے خلاف فوجی محاذ آرائی کا رجحان بھی رکھتا ہے۔امریکی جنرل نے یہ بھی دعوی کیا کہ روس اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو دوبارہ حاصل کرنے کی غرض سے نیٹو کو کمزور کرنے کی بھرپور کوشش کر کرے گا۔امریکی فوج کے سربراہ نے وسطی اور مشرقی یورپ میں نیٹو کی توسیع، پولینڈ، رومانیہ اور بحیرہ بالٹک میں نیٹو افواج کی موجودگی اور یورپ کے مختلف علاقوں میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب جیسے اشتعال انگیز اقدامات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔