Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے، سربراہ ائی اے ای اے

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کیے جانے کی ایک بار پھر تصدیق کی ہے۔

 امریکہ کے سی بی ایس ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے منافی سرگرمیوں کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہ ایران کی تمام تر ایٹمی سرگرمیاں جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق ہیں۔یوکیا آمانو نے آئی اے ای اے کی متعدد رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے اور عالمی معائنہ کاروں کو ایران کے تمام ایٹمی مراکز تک دسترسی حاصل ہے۔انہوں نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے امریکی فیصلے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ ایران اس وقت بھی ایٹمی معاہدے پر مکمل طور سے عمل کر رہا ہے جبکہ امریکہ کی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا معاملہ بدھ کے روز نیویارک میں آئی اے ای اے کے سربراہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اہم موضوع تھا۔

ٹیگس