Apr ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • وینیزویلا کا بحران قومی حکومتوں پر مغربی تسلط پسندی کا نتیجہ، شام کے صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے وینیزویلا کے بحران کو مغربی تسلط پسندی اور قومی حکومتوں کا تختہ الٹے جانے کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انھوں نے دمشق میں وینیزویلا کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور اقوام متحدہ کے منشور کر نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بحران و بدامنی پیھلتی جا رہی ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ وینیزویلا میں امریکہ سمیت مغربی ملکوں کی مداخلت اور اسی طرح اس ملک کا محاصرہ ایک ایسا طریقہ ہے جو ان تمام ملکوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جو امریکہ اور مغربی ملکوں کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔
اس ملاقات میں وینیزویلا کے وزیر خارجہ خورخہ آریاسا نے بھی اپنے ملک کی موجودہ صورت حال سے باخبر کرتے ہوئے کہا کہ وہی دشمن کہ جنھوں نے شام میں جنگ و خونریزی کا بازار گرم کیا وہی وینیزویلا میں بھی سرگرم عمل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ وینیزویلا پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس