تھائی لینڈ میں سیکیورٹی گارڈ شادی کے بعد ملکہ بن گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348520-تھائی_لینڈ_میں_سیکیورٹی_گارڈ_شادی_کے_بعد_ملکہ_بن_گئی
تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۲ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ میں سیکیورٹی گارڈ شادی کے بعد ملکہ بن گئی

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق تھائی بادشاہ کی روائتی تاج پوشی کی تقریبات سے قبل شاہی بیان میں بادشاہ کی شادی کا اعلان کیا گیا۔ شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی ذاتی سیکیورٹی گارڈ جنرل سوتھدا وجیرالونگ کورن نا ایودھیا کو شاہی ملکہ کا درجہ دے دیا ہے اور وہ اب تمام شاہی اعزازات کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔

شادی کی تقریب کی تصاویرتھائی لینڈ کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئیں جن میں شاہی خاندان اور محل کے دیگر مشیر بھی تقریب میں شامل دکھائی دئیے۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تصاویر میں جوڑے کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے بھی دکھایا گیا۔

66 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن سنہ 2016 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کے آئینی بادشاہ بنے تھے۔