تھریسامے کا مستعفی ہونے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i349544-تھریسامے_کا_مستعفی_ہونے_کا_اعلان
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • تھریسامے کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھریسا مے نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر خطاب کرتے ہوئے آئندہ ماہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تھریسا مے کو بریگزٹ ڈیل پر تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دیاہے۔

تھریسا مے 7 جون کو بطور کنزرویٹیو پارٹی لیڈر استعفیٰ دے دیں گی۔

واضح رہے کہ تھریسا مے مئی 2016ء سے برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔