کانگو میں کشتی کو حادثہ 30 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i349704-کانگو_میں_کشتی_کو_حادثہ_30_افراد_ہلاک_درجنوں_لاپتہ
افریقی ملک کانگو میں مسافروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، کشتی کے حادثے میں ڈوب کر 30 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۱ Asia/Tehran
  • کانگو میں کشتی کو حادثہ 30 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

افریقی ملک کانگو میں مسافروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، کشتی کے حادثے میں ڈوب کر 30 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

کشتی کو حادثہ کانگو کی ایک جھیل میں پیش آیا، حکام نے اب تک جھیل سے 30 افراد کی لاشوں کو نکالنے کی تصدیق کی ہےجن میں 12 خواتین 11 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کشتی میں ساڑھے تین سو سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 183افراد کو بچایا جا سکا ہے ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔