May ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • بم کی اطلاع کے بعد بریسلز کا میٹرو اسٹشن مسافروں سے خالی

بم رکھے جانے کی اطلاع کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت بریسلز کے ایک میٹرو اسٹیشن کو خالی کرالیا گیا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بم رکھے جانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد مذکورہ میٹرو اسٹیشن کو محاصرے میں لر کے تمام مسافروں کو نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے اسٹیشن کی بھرپور تلاشی لی اور ٹرینوں کو مذکورہ اسٹیشن پر نہ رکنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ شمالی بریسلز کا میٹرو اسٹیشن بیلجیئم کے دارالحکومت کا مصروف ترین میٹرو اسٹیشن شمار ہوتا ہے جہاں سے ہر ہفتے دو لاکھ مسافر شہر کے مختلف علاقوں کا سفر کرتے ہیں۔متعدد بڑی کمپنیوں کے دفاتر، بہت سے اہم سرکاری ادارے اور وزارت خانے بھی مذکورہ میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ہیں۔

ٹیگس