Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف مقدمے میں بیلجیم کی انٹری

بین الاقوامی عدالت انصاف میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں بیلجیم بھی باقاعدہ شامل ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف دائر مقدمے میں اب ایک اور ملک بیلجیم کی انٹری ہوگئی ہے۔ 

بین الاقوامی عدالت انصاف نے بتایا ہے کہ بیلجیم نے 23 دسمبر کو عدالت کے منشور کی دفعہ 63 کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے دائر کردہ نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس سے پہلے برازیل، کولمبیا، آئر لینڈ، میکسیکو، اسپین اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک صیہونی حکومت کے خلاف اس مقدمے میں اپنی شمولیت کی درخواست جمع کراچکے ہیں۔

 

ٹیگس