Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • سوڈان کی صورت حال پر افریقی یونین کا ہنگامی اجلاس

افریقی یونین نے سوڈان میں جھڑپوں میں شدت کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

جمعرات کو ہونے والے افریقی یونین کے ہنگامی اجلاس میں سوڈان میں جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔
 سوڈانی فوج نے پیر کے روز دارالحکومت خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
 دوسری جانب مخالفین نے عبوری فوجی کونسل کی  جانب سے مذاکرات پھر شروع کرنے کی پیشکش کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
مخالفین کا کہنا ہے کہ عوام کا قتل عام کرنے والی فوجی کونسل سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ سوڈن پروفیشنل ایسوسی ایشن کے ترجمان امجد فرید نے کہا ہے کہ عبوری فوجی کونسل کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رہے گی اور ملک بھر میں سول نافرمانی تحریک کو تیز کیا جائے گا۔