شام سے فوجیں بلانے کا کوئی پروگرام نہیں، امریکہ پھر مکر گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i350145-شام_سے_فوجیں_بلانے_کا_کوئی_پروگرام_نہیں_امریکہ_پھر_مکر_گیا
امریکی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • شام سے فوجیں بلانے کا کوئی پروگرام نہیں، امریکہ پھر مکر گیا

امریکی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

پینٹاگون کے اعلان کے مطابق امریکی فوجی، جنوبی شام میں واقع التنف کے فوجی بیس میں بدستور باقی رہیں گے۔
 امریکی وزارت جنگ نے ایک بار پھر شام فوج کے ذریعے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ادلب میں بھی کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے تو امریکہ شام میں مداخلت سے گریز نہیں کرے گا۔
 امریکی اتحاد اس سے پہلے بھی کئی بار مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ڈرامہ رچا کر، اس کا الزام شامی حکومت اور فوج پر لگا چکا ہے۔