Jun ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے تعلق سے یورپی رویّے پر روس کی تنقید

یورپی یونین میں روسی نمائندے نے ایٹمی معاہدے کے تعلق وعدوں پر عمل نہ کرنے پریورپی ملکوں پر تنقید کی ہے۔

یورپی یونین میں روسی نمائندے ولادیمیرشیزوف نے ایتارتاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ یورپ کے مالیاتی نظام انسٹیکس کا قیام مالی ٹرانزیکشن میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ایرانی حکام واضح قدم اٹھائیں اور انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے ایک سال پورے ہونے کےموقع پر اس بات کا اعلان بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ فرانس برطانیہ اور جرمنی نے اکتیس جنوری کو ایران کے ساتھ یورپ کے خصوصی مالیاتی سسٹم کے قیام کے لئے باضابطہ طور پرانسٹیکس کو رجسٹرڈ کردیا تھا۔ لیکن اس وقت سے اب تک یہ مالیاتی سسٹم آپریشنل نہیں ہوسکا جبکہ انسٹیکس کے یورپی دفتر کے قیام کے تین مہینے بعد انتیس اپریل کو ایرانی کمپنی رجسٹرڈ ہوگئی۔ ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے ایک سال بعد بھی یورپی یونین اور یورپی ٹرائیکا اپنے وعدوں پر عمل اور خاص طور پر انسٹیکس کو آپریشنل کرنے کے تعلق اپنے وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے ہیں۔

ٹیگس