سلامتی کونسل: ایران وامریکا سے کشیدگی کم کرنے کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i351005-سلامتی_کونسل_ایران_وامریکا_سے_کشیدگی_کم_کرنے_کی_درخواست
سلامتی کونسل نے ایران وامریکاسے مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۳:۴۶ Asia/Tehran
  •  سلامتی کونسل: ایران وامریکا سے کشیدگی کم کرنے کی درخواست

سلامتی کونسل نے ایران وامریکاسے مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران وامریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

امریکا ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کیا، اجلاس میں بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی گئی۔

سلامتی کونسل کا بند کمرے کا اجلاس امریکا کی درخواست پر بلایا گیا۔