ہندوستان کے جوابی تجارتی حملے سے ٹرمپ پریشان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i351115-ہندوستان_کے_جوابی_تجارتی_حملے_سے_ٹرمپ_پریشان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد کیے جانے والے نئے ٹریڈ ٹیرف کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے جوابی تجارتی حملے سے ٹرمپ پریشان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد کیے جانے والے نئے ٹریڈ ٹیرف کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بڑی بے صبری کے ساتھ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی امریکی مصنوعات پر عائد کی جانے والی کسٹم ڈیوٹی ختم کریں جس میں حال ہی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
ہندوستان نے جوابی اقدام کے طور پر امریکہ سے درآمد کی جانے والے متعدد اشیا پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
 اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کو حاصل تجارتی مراعات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر پانچ جون سے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی جوابی اقدام ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔