تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک ہلاک، 80 لاپتہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i351462-تارکین_وطن_کی_کشتی_ڈوبنے_سے_ایک_ہلاک_80_لاپتہ
تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی پر 86 تارکین وطن سوار تھے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۳:۲۷ Asia/Tehran
  • تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک ہلاک، 80 لاپتہ

تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی پر 86 تارکین وطن سوار تھے۔

تیونس کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک اور 80 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

کشتی تیونس کے جنوبی ساحلی علاقے میں ڈوبی، مالی اور آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے کشتی کے 4 مسافروں کو بچا لیا گیا تاہم ان میں سے ایک اسپتال جا کر دم توڑ گیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے، تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔