شمالی کوریا نے کیا طاقت کا مظاہرہ، ایک اور میزائلی تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i352430-شمالی_کوریا_نے_کیا_طاقت_کا_مظاہرہ_ایک_اور_میزائلی_تجربہ
شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۲:۴۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے کیا طاقت کا مظاہرہ، ایک اور میزائلی تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کرنے کا مقصد امریکا کو اپنی طاقت کا احساس دلانا ہے جبکہ مستقبل میں مزید میزائل تجربات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات کے فوری بعد کوریائی حکومت نے ایک شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس بات کا ثبوت تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کے باوجود شمالی کوریا اپنا دفاعی نظام کمزور نہیں کرسکتا۔