شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i353278-شمالی_کوریا_کا_مزید_دو_بیلسٹک_میزائلوں_کا_تجربہ
شمالی کوریا نے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کرلیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۳:۲۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائلی تجربے مشرقی شہر ہم ہونگ کی جانب سے کیے گئے جو شمالی کوریا کے مشرقی حصے میں جاپانی ساحل میں جا کر گرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائلوں نے زیادہ سے زیادہ 48 کلو میٹر کی رفتار سے 400 کلو میٹر تک پرواز کی۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔