پاکستان اور ہندوستان کشیدگی کم کرنے کے لئے روس سرگرم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i353628-پاکستان_اور_ہندوستان_کشیدگی_کم_کرنے_کے_لئے_روس_سرگرم
پاک و ہند تعلقات معمول پر لانے کے لیے روس نے کوششیں شروع کردی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کشیدگی کم کرنے کے لئے روس سرگرم

پاک و ہند تعلقات معمول پر لانے کے لیے روس نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب دمیتری پولینسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔

روسی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے پیدا صورتحال سے سیاسی و سفارتی کوششوں کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس، ہندوستان اور پاکستان دونوں کا دوست اور شراکت دار ہے، ہمارا کوئی پوشیدہ مفاد نہیں۔

دمیتری پولینسکی نے کہا کہ روس دونوں پڑوسیوں کے درمیان بہترتعلقات کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمی رکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔