امریکہ میں چار ایٹمی میزائلوں کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i354619-امریکہ_میں_چار_ایٹمی_میزائلوں_کا_تجربہ
امریکہ نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے چار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  •  امریکہ میں چار ایٹمی میزائلوں کا تجربہ

امریکہ نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے چار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی آبدوز یو ایس ایس نبراسکا نے ٹرینڈنٹ ٹو ڈی فائف میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہین۔ امریکی بحریہ کے بیان میں آیا ہے کہ یوایس ایس نبراسکا آبدوز نے ریاست کیلیفورنیا میں بحرالکاہل کے سمندر میں بدھ اور جمعے کو بھی دو تجربے کئے تھے۔ 
روس امریکہ کے اس طرح کے میزائلی تجربوں کو دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔
امریکہ نے حال ہی میں روس پر دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا اور انٹرمیڈیٹ رینج جوہری معاہدے آئی این ایف سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔