پاک و ہند کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i354855-پاک_و_ہند_کے_مابین_لائن_آف_کنٹرول_پرفائرنگ
پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرفائرنگ ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۶ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ

پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرفائرنگ ہوئی ہے۔

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی فوج نے ایک بار پھر  سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا سپاہی غلام رسول ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پرسیز فائرکی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔