کولمبیا: طیارے کو حادثہ7 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i354990-کولمبیا_طیارے_کو_حادثہ7_افراد_ہلاک
کولمبیا کے جنوب مشرق پوپایان شہر میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ حادثے کاشکار ہو گیا جس سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۱ Asia/Tehran
  • کولمبیا: طیارے کو حادثہ7 افراد ہلاک

کولمبیا کے جنوب مشرق پوپایان شہر میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ حادثے کاشکار ہو گیا جس سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پوپایان سے لوپیز کے لئے پرواز بھرنےوالا پائپر پی اے-31-350 طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا ۔ پوپایان کے میئر سیسر گومیزکا کہنا ہےکہ سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔