مجھے نوبل امن انعام دو: امریکی صدر
Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۶ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے بالآخرنوبل امن انعام دینے کی بھیگ مانگ لی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بارک اوباما کو صدر بنتے ہی نوبل انعام ملا جس پر اوباما حیران تھے، انہیں خود بھی حیرانی ہوئی کہ اوباما کو ایوارڈ کیوں دیا گیا۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میرٹ پر نوبل نہیں دیا جاتا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے نوبل انعام حاصل کرنے کی کوشش ایسے میں کی کہ جب اس کے ہاتھ یمن، شام، افغانستان،عراق اور بہت سے دوسرے ممالک کے لاکھوں مظلوم اور بے گناہ افراد کے خون سے رنگین ہیں۔
ٹیگس