روس نے کیا بحیرہ روم میں کیلیبر کروز میزائل کا تجربہ
Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
روس نے بحیرہ روم کے مشرقی علاقے میں مشق کے دوران کیلیبر کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
بحریہ میں دوسرے رینک کے کپتان اور جہاز کمانڈر ایٹن کوپرن نے آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران جہاز کے تمام ہتھیاروں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران کیلیبر کروز میزائل اور ہوائی سیکورٹی کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ روس کا سب سے جدید ہتھیار ہے اور مشق کے دوران تمام ٹسٹ کامیاب رہے۔