اردوغان کے نام ٹرمپ کا خط
امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر اردوغان کے نام ایک خط میں نہایت غیرمہذب اور غیرسفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے ان سےکہا ہے کہ احمق نہ بنو ۔
فاکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اردوغان کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ احمق بن کر شام میں قتل عام نہ کرو اور اگر ایسا کرو گے تو امریکہ ، ترکی کے اقتصاد کو تباہ وبرباد کردے گا۔اس خط پر نو اکتوبر کی تاریخ درج ہے یہ وہی تاریخ ہے جس دن ترکی نے شمالی شام پر حملہ کیا ہے۔ ٹرمپ کے خط کے ایک حصے میں آیا ہے کہ میں نے تمھارے بعض مسائل حل کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے ۔ دنیا کو مایوس نہ کرو۔ترکی کے حکام نے ابھی اس خط پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن ایسا نظر آتا ہے کہ یہ خط وائٹ ہاؤس سے جاری ہوا ہے اور اس کا مقصد ٹرمپ پر ہونے والی تنقیدوں کو کم کرنا ہے۔شام سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا اعلان ، ٹرمپ اور اردوغان کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو اور پھر شمالی شام پر حملے کے لئے اردوغان کو ٹرمپ کی ہری جھنڈی شمار کیا جا رہا ہے۔