امریکی شہریوں کی اکثریت ٹرمپ کو برطرف کرنے کے حق میں
Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
امریکا میں تازہ ترین سروے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر امریکی شہری ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ہیں
ہیل نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ گیلوپ نے اپنے تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کے باون فیصد شہری ٹرمپ کے مواخذے اور عہدہ صدارت سے انہیں برطرف کردئے جانے کے حق میں ہیں -
رائے عامہ کے اس تازہ ترین جائز ے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اب ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی حمایت میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے -
اس سروے میں چھیالیس فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے برطرف نہیں ہونا چاہئے -
ڈیموکریٹس کے اندر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی بہت زیادہ حمایت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ریپبلیکن اسپیکر نے ریپبلیکن ارکان سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ممنکہ مواخذے کے لئے متحد ہوجائیں
ٹیگس