کیلی فورنیامیں آتش زدگی ، دسیوں ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور
Oct ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
کیلی فورنیامیں آتش زدگی کے نتیجے میں دسیوں ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں
ایسو شی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے حکام نے آتش زدگی کا دائرہ بڑھنے کی بنا پر چوبیس اکتوبر کو شہر لاس انجلس کے بعض قریبی علاقوں کے کم سے کم چالیس ہزار افراد کو اپنے گھروں سے باہر نکل جانے کا حکام دیا تھا۔
اس رپورٹ کےمطابق تیز ہواؤں کی بنا پر آتش سوزی سینٹا کلاریٹا علاقے کے قریب واقع محلوں تک پہنچ گئی ہے ۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مختلف علاقوں میں آتش زدگی معمول بن چکی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں شمالی کیلی فورنیا کے بیوٹ علاقے میں بھی آتش زدگی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جو اس ریاست کی تاریخ کی سب سے تباہ کن اور مہلک آتش زدگی تھی۔