کیلیفورنیا میں لگی آگ سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i356926-کیلیفورنیا_میں_لگی_آگ_سے_ایک_لاکھ_80_ہزار_افراد_متاثر
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جس سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۸ Asia/Tehran
  • کیلیفورنیا میں لگی آگ سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جس سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں خطرناک آتشزدگی اورتیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلتی آگ نے سیکڑوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ایک لاکھ اسی ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈور بیل کیمرے میں ریکارڈ کی گئی فوٹیج میں لوگوں کوگھر خالی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آگ کی وجہ سے لاکھوں افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، اب تک تیس ہزار ایکڑ کا رقبہ جل کر خاکسترہو چکا ہے۔ کیلی فورنیا کے گورنر نے ریاست میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔