امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i357893-امریکہ_کو_شمالی_کوریا_کا_انتباہ
شمالی کوریا نے امریکہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ ہر قسم کی مشقیں منعقد کرنے پر خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ

شمالی کوریا نے امریکہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ ہر قسم کی مشقیں منعقد کرنے پر خبردار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے فضائی نمائش کے دوران ملکی پائلٹوں سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ رہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے شمال مشرقی ساحل کے وونسان کالما ہوائی اڈے پر ہوائی نمائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس نمائش اور فوجی مشقوں میں مگ 29، مگ 21 اور مگ 23 طیاروں نے حصہ لیا۔ شمالی کوریا نے امریکہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ ہر قسم کی مشقیں منعقد کرنے پر خبردار کیا ہے۔