کولمبیا میں پر تشدد احتجاجی مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i358095-کولمبیا_میں_پر_تشدد_احتجاجی_مظاہرے
کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • کولمبیا میں پر تشدد احتجاجی مظاہرے

کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا، پیٹرول بم پھینکے اور ٹائر جلا کر سڑکوں کو بند کر دیا ۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ جمعرات کو ریلی کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ بڑے پیمانے پر جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔