امریکہ میں دو تربیتی طیارے تباہ ، دو فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i358114-امریکہ_میں_دو_تربیتی_طیارے_تباہ_دو_فوجی_ہلاک
امریکی ریاست اوکلاہما میں دو تربیتی طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں دو تربیتی طیارے تباہ ، دو فوجی ہلاک

امریکی ریاست اوکلاہما میں دو تربیتی طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی تھرٹی ایٹ ٹالون قسم کے دو تربیتی طیارے جو معمول کے مطابق پرواز پر تھےگر کر تباہ ہوگئے۔

یہ واقعہ جمعرات کو ریاست اوکلاہما کے وینس ایئربیس کے قریب پیش آیا۔

امریکی فضائیہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس واقعے میں دو فوجی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ طیاروں میں چار فوجی سوار تھے تاہم ابھی تک دو دیگر پائلٹوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔

ابھی تک واقعے کی وجوہات اور تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔وینس ائیربیس زیادہ تر فوجی پائلٹوں کی ٹریننگ کے لئے استعمال ہوتی ہے۔