تل ابیب میں نیتن یاھو کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i358512-تل_ابیب_میں_نیتن_یاھو_کے_خلاف_مظاہرہ
مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاھو کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

ہفتے کی شب تل ابیب کے مرکزی علاقے میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگ بدعنوانیوں میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں۔

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نیتن یاھو کو ملکی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔