روس اور جرمنی میں سفارتی جنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i359050-روس_اور_جرمنی_میں_سفارتی_جنگ
روس اور جرمنی کے مابین سفارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
  • روس اور جرمنی میں سفارتی جنگ

روس اور جرمنی کے مابین سفارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے جرمنی سے 2 روسی سفارتکاروں کے اخراج کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے جرمنی کے 2 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ روس نے جرمنی کے سفارتکاروں سے کہا ہے کہ وہ 7 دن کے اندر روس سے نکل جائیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں جرمنی نے 2 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔