لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 7 جاں بحق و زخمی
Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان کی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 معصوم شہری جاں بحق اور خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوگئے، جب کہ پاکستانی فوج اور ہندوستانی فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 پاکستانی فوجی بھی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے دعوی کیا کہ فوج نے ہندوستانی فورسز کی اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائی کی اور ہندوستانی چوکی کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی فوج کی چوکی تباہ ہوگئی اور بھاری جانی نقصان ہوا ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔