ترکی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i359643-ترکی_میں_تارکین_وطن_کی_کشتی_کو_حادثہ_7_افراد_جاں_بحق
ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ترکی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مشرق میں ایران کی سرحد سے متصل علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کئی افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 64 افراد کو بچالیا گیا۔ 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 2 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میں پاکستانی، افغان اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔

واضح رہے کہ ترکی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیئے ہوئے ہے، ملک بھر میں اس وقت رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے جو کہ یورپ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔