Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • روس اور چین کی جانب سے جنرل قاسم سلیمان پر امریکی حملے کی مذمت

روس اور چین نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے کمانڈر کی شہادت پر ایران کے عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ملت ایران کے سچے خادم تھے اور ان کی شہادت پر ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
روسی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیرمین کاسا چیف نے امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کی ایران کی جانب سے بہت جلد امریکیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
 
ادھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال کا شروع ہی سے مخالف رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔

 

ٹیگس