امریکہ پر بھروسہ کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے : نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا بیان
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ وہ دور ختم ہو گیا ہے جب ہم اپنی مشترکہ سلامتی کے لیے امریکہ پر بھروسہ اور انحصار کرتے تھے تاہم اب ہمیں یورپ کی سلامتی کا خود ہی خیال رکھنا ہوگا-
سحرنیوز/دنیا: روٹے نے مزید کہا کہ نیٹو کو سنجیدہ اور طویل مدتی سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے اس لئے اب یورپ اور کینیڈا کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری لیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دفاعی شعبے میں اتحادیوں کی کوششوں میں مزید تیزی لانا، میرے اور نیٹو کے لیے جولائی میں انقرہ میں ہونے والی اگلی سربراہی کانفرنس کے لیے ایک اہم ترجیح ہوگی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہون اس بات پر زور دیا کہ مضبوط یورپی دفاع کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اور یہ بہت اہم ہے کہ دفاعی شعبے میں یورپی یونین کی کوششیں نیٹو کے ساتھ ہم آہنگ ہوں- نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نیٹو میں یوکرین کی رکنیت ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ، یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے کسی بھی سناریو کو روکنا چاہتا ہے اور روس اس کوشش کا واقعی مشاہدہ کر رہا ہے۔