میخائیل میشوستین روس کے نئے وزیر اعظم نامزد
روس کے صدر نے روسی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو نیا وزیر اعظم نامزد کردیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روسی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میخائل میشوستین کو نیا وزیر اعظم نامزد کردیا ہے۔ روسی وزیراعظم دیمتری میدودف کے مستعفی ہونے کے بعد میخائل میشوستین کو اس عہدے کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوتین چاہتے ہیں کہ نئی حکومت تشکیل دی جائے جو مضبوط ہو اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکے۔
واضح رہے کہ پوتین 7 اکتوبر 1952 کو متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1975 میں انہوں نے لینن گراڈ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کی۔ اگلے 16 سال تک وہ سابق روس کے خفیہ ادارے کے جی بی میں کام کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے سابق مشرقی جرمنی میں کام کیا اور سیاست میں آنے کے لیے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ 8 سال بعد 1999 میں پوتین نے پہلی بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔